لندن(آئی این پی) امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے امریکی تیل کی قیمت 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 اعشاریہ 4 فیصد بڑھنے سے قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔