لاہور(کامرس رپورٹر) رمضان المبارک کا بابرکت ماہ نیکیاں کمانے کا درس دیتا ہے۔اس ماہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کر کے ثواب حاصل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وفاقی ٹیکس محتسب ریجنل سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ افطار ڈنر پر مقررین نے کیا۔ اسلم راؤ اور منشاقاضی نے کہا کہ ہم سب کو اس بابرکت مہینے کی فیوض و برکات سے ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونا چاہئے۔اس افطار ڈنر میں عدیلہ رحمن ،رخسانہ یاسمین ایڈوائزر ایف ٹی او کے علاؤہ کمشنر انکم ٹیکس طلعت محمود، کسٹمز ہیلتھ کئیر کے اشفاق اور سٹاف نے شرکت کی۔