پاک فوج کے جانبازوں نے قوم  کا سر فخر سے بلند کر دیا:اکبر نقشبندی

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور فتح مبین پر یوم تشکر منایا،مساجد و مدارس میں منعقدہ تقریبات میں پاک فوج سے اظہار محبت کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر زبردست خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جانبازوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس موقع پر صو با ئی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویڑنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیر محمد خالد حسن مجددی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،چوہدری عمر سلیم گجر اور دیگر نے کہا کہ بھارت اپنی مزید بربادی سے بچنے کیلئے جنگ بندی کی راہ پر آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن