بجلی کنکشن رکھنا جرم بن گیا ،بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار ،عوام پریشان 

کھنڈہ(نامہ نگار)بجلی کنکشن رکھنا جرم بن گیا ،بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار مہنگی ترین تشہیر سے بجلی سستی کرنے کی باتیں محض دعوے نکلے سستی بجلی کہاں ہے صارفین نئے بل موصول ہونے پر حیران و پریشان ہوگئے فکسڈ چارجز کی مد میں صارفین سے کروڑوں روپے کی بے جا وصولیاں مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے کے حکومتی پروگرام کو تا جر برادری و شہریوں نے مستردکردیا چیف جسٹس آ ف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی ملک بھر میں جہاں ایک طرف بیروزگاری مہنگائی کے عفر یت نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں حکومت کی جانب سیایک کے بعد دوسرے ظالمانہ اقدامات نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کیبھاری  بلوں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر عوام کی چمڑی ادھیڑنے کے بعد کمرشل کنکشن والے صارفین کو قربانی کا بکرا بنالیا  گیا ہے عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان ٹیکسز و ناجائز چارجز کو بری طرح مسسترد کردیا ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بیہمانہ حکومتی اقدامات کے خلاف از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن