خیبر پی کے میں زلزلہ  شدت5.3ریکارڈ 

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور سمیت خیبرپی کے  کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5 اعشاریہ 3 تھی، زلزلہ سے زمین لرز اٹھی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آ ئے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع نوشہرہ مردان سوات ابیٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3، اور گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن