لاہور (لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب سعدیہ تیمور نے پاک فوج کی دندان شکن جوابی کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے کہا کہ امن کی کوشش کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کو آج سبق سیکھنا چاہیے۔ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا کو بتادیا کوئی رافیل یا ایئر ڈیفنس سسٹم شاہینوں کی پرواز کے آگے ٹِک نہیں سکتا۔ دشمن آئندہ ہماری فضائی حدود پار کرنے کا سوچ کر بھی کانپ اٹھیں گے۔