لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا بھارت کی آبی دہشت گرد ی روکنے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور مہم چلانے کے ساتھ ڈیمز کی تعمیر بھی وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان دریائے چناب سے مزید نہریں نکالنے کے بھارتی ناپاک منصوبے کو رکوانے کیلئے عالمی بنک اور اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔ ہم اپنے حصے کے پانی پر بھارت کو کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دینگے۔