لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کی زرعی معیشت میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر حکومت پنجاب نے پاکستان مرکنتائل ایکس چینج (پی ایم ای ایکس)کو وزیر اعلی پنجاب کی الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیپٹ (ای ڈبلیو آر)فنانسنگ سہولت کے تحت گندم کی الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسیدوں کی ٹریڈنگ کیلئے تجارتی پلیٹ فارم کے طور پر نامزد کردیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے منطور شدہ گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کی پاکستان مرکنتائل ایکس چینج کے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کی جاسکے گی۔یہ اقدام کسانوں،تاجروں اور سرمایہ کاروں کو مسابقتی قیمتوں،لیکویڈیٹی،اور اپنے موبائل فون کے ذریعے آسانی سے الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فراہم کرے گا۔ سی ای او خرم ظفر کا کہنا ہے کہ ’’ہم تبدیلی کے اس قدم میں حکومت پنجاب کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔