آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی بہادر قیادت کا نتیجہ ہے:مدثر قیوم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پاکستان کی ذمہ دار اور بہادر قیادت کا نتیجہ ہے جس کے لئے ہم وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے، چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے، چوہدری مدثر ستار انٹال صدر پی پی 69 اور اقبال صدیق سدھو سٹی صدر نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن دشمن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھتا رہا مگر ہماری افواج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی تمام غلط فہمیاں دور کرتے ہوئے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی ہے۔ جس سے بھارت کا علاقہ میں تسلط اور بالا دستی کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند اور بھارتی غرور خاک میں مل گیا ہے ہماری فوج جنگی مہارت غیرت، حکمت اور شجاعت کی دولت سے مالا مال ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کی تمام غلط فہمیاں بھی دور کر دی ہیں اب الحمداللہ پاکستانی فوج کامیابی اور نصرت کی علامت بن گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن