لاہور(سپورٹس رپورٹر )آئی سی سی ویمنز کوالیفائر، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 178رنز سے شکست دے دی ، بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا تیسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔تھائی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش ویمنز نے 3وکٹوں پر 271رنز بنائے۔کپتان نگار سلطانہ نے 101رنز بنائے۔ شرمین اختر نے 94رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ پھنیتا مایا، تھیپٹچا پوتھاونگ اور اونیچا کامچومفونے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.5اوورز میں 93رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ فہیمہ خاتون اور جنت الفردوس نے 5،5وکٹیں لیں۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ ‘آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی ۔دونوں میچ صبح ساڑھے 9بجے شروع ہونگے ۔