اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وقار مہدی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ 6 مئی کو ہونیوالے انتخابات میں وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ 8 اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بزرگ سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔