شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

    پیانگ یانگ (آئی این پی )شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریبا 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔

ای پیپر دی نیشن