سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں:حسین محی الدین 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں۔ان مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعااللہ قبول کرتا ہے۔سحر و افطار کا اہتمام اور پھر عزیز و اقارب،ہمسایوں،مستحقین کو اپنے دستر خوان کا حصہ بنانا بہترین عبادت ہے۔یہ اعمال اللہ اور اس کے رسولؐ  کو بے حد عزیز ہیں۔ اس مبارک مہینے کے ہر لمحے کو اصلاح احوال اور تزکیہ نفس کیلئے بروئے کار لایا جائے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا ہر لمحہ رحمتوں اور مغفرتوں سے لبریز ہے۔ رمضان المبارک اسلام کی اجتماعی تہذیب و ثقافت کا شاندار مظہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن