کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حلقہ پی پی 45 کوئٹہ 8 پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک 6883 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے نصراﷲ زیرے 4122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے میر عثمان پرکانی 3731 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔