گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حج مسلمانوں کی عظمت اور اتحاد کا مظہر ہے،پاکستانی عازمین حج ملک کے سفیر ہیں،حج اس لحاظ سے بڑی نمایاں عبادت ہے کہ یہ بیک وقت روحانی،مالی اور بدنی تین پہلوؤں پر مشتمل ہے یہ خصوصیت کسی دوسری عبادت کو حاصل نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عازمین حج کے تربیتی پروگرام میں کیا۔انہوں نے عازمین حج کو احرام باندھنے،وقوف عرفات،منی و مزدلفہ،سعی صفاو مردہ،بوسہ حجراسود،طواف کعبہ،رمی جمرات، زیارات مقامات مقدسہ سمیت تمام مناسک حج اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب سکھائے،عازمین حج کی تربیت کا مقصد مناسک حج سے مکمل شرعی آگاہی دینا ہے۔