اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیاں کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے ریلوے ملازمین کی پینشن سے متعلق یونیفارم پالیسی کی بھی سفارش کی ہے۔اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ عید الفطر سے پہلے ملک بھر میں خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں تاکہ مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔