(ن) لیگ ہی عوام مہنگائی سے نجات دلائے گی:ملک عرفان اسلام

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے عوام کو مہنگائی و بے رو ز گا ر ی سے نجات ہمیشہ کی طرح اب بھی (ن) لیگ ہی دلائے گی ۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جسے صنعتی و اقتصادی اور تجارتی حلقوں کی طرف سے نہ صرف سراہا گیا ہے بلکہ تمام سیکٹرز حکومتی معاشی بحالی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے اپنے ادوار اقتدار میں ملک بھر میں پایہ تکمیل کو پہنچائے گئے ترقیاتی میگا پراجیکٹس کا مخالف بھی اعتراف کرتے ہیں پارٹی قائدین نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور ترقی کے منشور کیساتھ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن