اسلام اباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کسٹم سروس افسران کی ایسوسی ایشن نے ایف بی ارمیں افسران کے تبادلوں ، غیر منصفانہ معطلی اور پروموشن میں درپیش رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، افیسرز ایسوسی ایشن اف پاکستان کسٹم سروس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی ار میں افسران کی حالیہ درجہ بندی سے سماجی مسائل پیدا ہوئے ہیں اور افسران کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ،فسران کی وقت پر پروموشن نہ ہونے سے بھی ان کو ذہینی کوفت کا سامنا ہے ،ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی ار کے سینئر ترین افسران کے غیر رسمی تبادلے کیے گئے ، جو غیر منصفانہ ہے