لاہور(لیڈی رپورٹر) سال 2024 تعلیمی اصلاحات کا سال رہا. وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اپنے ابتدائی 10 ماہ میں گذشتہ حکومت کی غلطیوں کو درست کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 14 ارب میں شائع ہونے والی درسی کتب 6 ارب روپے میں شائع کر کے دکھائی اور پبلشرز سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کی حصہ داری کا خاتمہ کیا۔ بوٹی مافیا کا مضبوط نیٹ ورک کامیابی سے توڑا اور امتحانی سنٹرز میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کے ذریعے نقل مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ٹیک ایجوکیشن، اے آئی کورسز، گوگل فار ایجوکیشن کو پاکستان لائے۔ گوگل کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کا منصوبہ شروع کیا۔ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کیلئے موثر مہم چلائی گئی۔