• news

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے  انتخاب آج ہوگا، بیرسٹر خالد خورشید پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

گلگت (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان کیلئے انتخاب آج ہوگا۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیراعلیٰ  کیلئے نامزد کر دیا۔ امجد حسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ  جی بی کے امیدوار ہیں۔ ریٹرننگ  افسر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 11.30 بجے جمع ہونگے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12بجے مکمل ہوگی۔ امیدوار کے دستبردار ہونے کیلئے دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر ہے۔ وزیراعلیٰ  کیلئے انتخاب کیلئے پولنگ 4 بجے ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن