ننکانہ صاحب(نامہ نگار)چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے سکھ یا تر یوں کومہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی اورجوڑمیلہ کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دینے پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ا سے مذہبی آزادی پربدترین پابندی قراردیا ہے۔سکھ برادری کے مذہبی حقوق سلب کئے جا رہے ہیںجو اقلیتوں کے ساتھ نا ا نصافی،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔اگر بھارت پاکستان کیخلاف جنگ نہیں جیت سکا تو اس میں سکھوں کا کو ئی قصور نہیں،لہٰذا بھارت کوسکھوں کوسزادینے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ،انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھ یاتریوں کو کرتارپور اور پاکستان میں سکھ مذہب کے اہم مذہبی تہواروں میں شرکت کی اجازت دے۔ اگر بھارت نے رویہ نہ بدلا تو سکھ قوم بہت کچھ سوچنے اور کرنے پر مجبور ہو جائیگی۔ سردار گوپال سنگھ چاولہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے کا نوٹس لے۔