ننکانہ : چیئرمین ٹیوٹا کا دورہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلہ ہل

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) پنجاب، بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) محمد ساجد کھرکھر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ ان کے ہمراہ موجود تھے۔کالج پرنسپل شوکت علی رانا اور تمام شعبوں کے صدور نے پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کا مقصد فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔چیئرمین ٹیوٹا نے ادارے کی مختلف لیبز، ورکشاپس اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور دستیاب وسائل کا نوٹس لیا۔ طلباء سے گفتگو کرتے انہوں نے ٹیوٹا کے جدید فنی مہارتوں کے پروگراموں سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی تاکہ روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو سکے۔پرنسپل شوکت علی رانا اور کالج عملہ نے چیئرمین ٹیوٹا کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن