صوبے میں ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین کی تیاری

کام کرنے کا جذبہ اور عوامی خدمت کی لگن مریم نواز کو وارثت میں ملی ہے۔انکے والد میا ں نوازشریف نے بطور وزیر اعظم جو فلاحی منصوبے شروع کیے ان سے آج بھی لاکھوں کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔پنجاب میں پہلے اورنج ٹرین اور میٹرو بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔اب ایئر پنجاب،بلٹ ٹرین اورییلو لائن چلیں گی۔پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ جہاں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں وہاں پنجاب کے شہروں کو خوبصورت بنانے کے لیے ستھرا پنجاب جیسے میگا پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔اب ناقدین بھی تسلیم کر رہے ہیں پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی صفائی نظر آرہی ہے۔مریم نواز حکومت کی بڑی اچیومنٹ ہے۔ ایک طرف عوامی ریلیف اور خدمت کے منصوبے تیزی سے ڈلیور کر رہے ہیں دوسری طرف گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے عوام کے لیے دو بڑے تاریخی فیصلے کیے گئے ہیں۔پنجاب میں پاکستان کی پہلی پنجاب ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں ایئر پنجاب اور بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر چار ایئر بسیں لی پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ابتدائی طور پر ایئر پنجاب کی فلائٹیں اندرون ملک ہی اپنا آپریشن شروع کریں گی جبکہ دوسرے سال ایئر پنجاب بیرون ملک پروازیں شروع کریں گی۔ جبکہ لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ ٹرین لاہور سے راولپنڈی تک کا سفر اڑھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔ اس سلسلے میں مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے  ملاقات کرکے ریلوے حکام سے بلٹ ٹرین سے متعلق  بریفنگ لی ہے۔ 
 مریم نواز نے جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ تک ییلو لائن پروجیکٹ کی سٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کے پروجیکٹ کی سٹڈی کیلئے 15 جون تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اور ای ٹیکسی پروجیکٹ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں جدید ترین سفری سہولیات کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کو حقیقت میں ایک ترقیافتہ اور جدید ترین صوبہ بنانے کے مشن پر چل رہی ہیں۔حال ہی میں ترکیہ میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں لاہور کو ٹوررزم سٹی قرار دیا گیا ہے اور لاہور کی بحالی کے لیے بھی پنجاب حکومت نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔جس کے پیٹرن چیف میاں نواز شریف خود ہیں۔میاں نواز شریف کو لاہور سے محبت ہے اس لیے انہوں نے لاہور کی اصل شکل میں بحالی کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔تاریخی لاہور شہر کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے رولز بھی عالمی سطح کے ہی ہونے چاہیے۔شہر کی صفائی خوبصورتی، سبزہ، ٹرانسپورٹ اور اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہی لاہور شہر خوبصورت شہروں کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔اس خوبصورتی کو برقرار رکھنا شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ اگر لاہور کنال پر ییلو لائن چلتی ہے تو لاہور دبئی ،شنگائی، پیجنگ ،ماسکو ،پیرس اور لندن کی طرح دنیا کے بڑے اور ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں اپنا نام بنانے کے قابل ہوگا ۔کیونکہ لاہور کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ لاہور کنال ہے اور ییلو لائن لاہور کی خوبصورتی میں بھی اپنا نمایاں رول ادا کر یگی۔

ای پیپر دی نیشن