لاہور( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ بھارت نے اگر کسی قسم کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل اور بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کرائم پارٹنرز ہیں اور پوری دنیا دیکھ چکی ہے کہ تینوں انسانیت دشمن کھلے دشمن ہیں۔