کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میئر کراچی میرا مذاق اڑا لو میں نے تمہیں معاف کیا جواب نہیں دوں گا۔ کراچی والوں کا دل نہ دکھانا ورنہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکو گے، اپنی پارٹی سے کہہ دیا ہے کوئی میئر کو جواب نہ دے میں آواز اٹھاتا ہوں تو کہتے ہو گورنر کو ہٹا دیں گے، مجھے ہٹا دو، اختیار دو، خدا کی قسم ایک بچہ ٹینکر کے نیچے آیا تو میں ٹینکر کے نیچے آ جاؤں گا۔ میرے بچے، چھوٹے بھائی ہو، کراچی میں ملیر واقعہ کے بعد نے تمام سحری تقاریب بند کر دیں۔ مذاق اڑانے والو! تمہیں کیا پتا بھوک، مسائل کیا ہوتے ہیں، ایک روپے کا مالی اختیار نہیں، تین سال میں 56 لاکھ لوگوں کو گورنر ہاؤس بلایا، دس لاکھ افراد کو راشن باکس دے چکا ہوں، 12 لاکھ افراد کو افطار کرایا۔