فکسڈ ٹیکس رجیم مطالبہ مسترد،حکومت مشاورت کے بعد فیصلہ کرے،ثاقب نسیم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزا ینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سردار ثاقب نسیم نے پاکستان بزنس فورم کی جانب سے فکسڈ ٹیکس رجیم کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے چھوٹے دکانداروں پر دس ہزار اور  بڑے دکانداروں پر 20ہزار ٹیکس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ، انہوں نے کہا کہ سمال ٹریڈرز اور انڈسٹری اس  طرح کے کسی بھی فیصلہ کو مستر د کرتی ہے ، حکومت تاجروں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی تجویز اور چیمبراف سمال ٹریڈرز  کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرے، ہم کسی طرح کے یکطرفہ فیصلے کو نہیں مانتے کیونکہ اس سے دکانداروں کے مسائل میں اضافہ ہو گا

ای پیپر دی نیشن