طالبہ وانیہ فلک نے ضلعی سطح پرائمری کے نعتیہ مقابلہ میں بھی میدان مار لیا

گوجرخان (نامہ نگا ر)گورنمنٹ گرلز پرا ئمری سکول کولیاں حمید مرکز کونتریلہ تحصیل گو جر خا ن کی پانچویں جما عت کی طالبہ وانیہ فلک نے مرکز اور تحصیل سطح پرا ئمر ی کے نعتیہ مقابلہ جات جیتنے کے بعد ضلعی سطح پرائمری کے نعتیہ مقابلہ میں بھی میدان مار کر اول پوزیشن حاصل کی وانیہ فلک کی یہ کامیابی اس کی اپنی محنت، اس کے والدین اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کولیاں حمید کی معلمات کی کوشش کا نتیجہ ہے وانیہ فلک کی اس کامیابی کا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ضلع راولپنڈی  امان اللّہ خان چھینہ کے سر جاتا ہے جنہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرسایہ نعت اکیڈمی کا قیام عمل میں لا کر ضلع بھر کے بچوں کونعتیہ مقابلہ جات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا اس کے علاوہ بچی کی اس شاندار کامیابی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) ضلع راولپنڈی ڈاکٹر حاجرہ شا ہین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) تحصیل گوجرخان ثمینہ اسلام  اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کونتریلہ محمد سبحان کا بھرپورتعاون بھی شامل رہا۔

ای پیپر دی نیشن