اسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں، سیوریج اور پمپنگ نظام تباہ ہوگئے، غزہ میونسپلٹی

غزہ میونسپل آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں سے 810 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ 

غزہ میونسپل آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ 75 ہزار میٹر لمبی سیوریج لائنیں اور 8 سیوریج پمپنگ اسٹیشن تباہ ہوگئے۔  

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 63 کنویں تباہ ہوئے۔ جبکہ علاقے میں نظام زندگی مفلوج اور 2 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا جمع ہوگیا

میونسپل آفس کے بیان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار درخت تباہ ہوگئے۔ اسکے علاوہ 8 پارکس، 134 گاڑیاں اور 22 میونسپل دفاتر بھی تباہ ہوئے

ای پیپر دی نیشن