امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سات سالہ آسکر (بلی) نے سب سے لمبی اور اونچی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر نے 2.58 میٹر (8 فٹ 5 انچ) کی بلندی تک چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام پیج کے مطابق آسکر ایک ریسکیو بلی ہے جسے اس کے مالک تھیوڈور شیلز نے گود لیا تھا۔ابتدا میں آسکر کو ’ہارٹ وورم‘ کی بیماری لاحق تھی۔
بلی کے مالک تھیوڈور شیلز کا بتانا ہے کہ میں نے آسکر کی تربیت کا آغاز معمولی چھلانگوں سے کیا تھا جنہیں آہستہ آہستہ بڑھاتا گیا اور آسکر کی ٹریننگ ہوتی چلی گئی، آسکر کی دو سال میں تربیت کی گئی ہے۔
تھیوڈور شیلز کا کہنا تھا کہ آسکر کی ہر کامیاب کوشش پر میں اسے انعام دیتا تھا جس سے اس کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی