لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم المدارس کے سالانہ امتحانات کا رزلٹ جاری کر دیا گیا۔تنظیم المدارس کے سالانہ امتحانات 2025 میں الشہادہ الثانویہ الخاصہ (ایف اے )میں جامعہ یوسفیہ برائے طلباء و طالبات چائنہ سکیم لاہور کے صاحبزادہ عبدالزاق یوسفی 1120 نمبر کے ساتھ پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ اس کورس میں جامعہ یوسفیہ کے دوسرے طالب علم فیضان وامق نے11060نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد زین وسیم نے شمالی پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ یوسفیہ کے طلبا کی اس کامیابی پر نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن دین اشاعت اسلام انتظامیہ کی جانب سے طلبا کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی اور ناظم اعلی جامعات یوسفیہ مفتی خلیل احمد یوسفی کا کہنا تھا کہ جامعہ یوسفیہ کے طلبا و طالبات اس طرح محنت جاری رکھیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسلام کی خدمت جاری رکھیں۔