افغانستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے دو صوبوں میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ فراہ میں سیلاب سے 21افراد جاں بحق،چھ زخمی ہوگئے،تمام لوگ پکنک منانے گئے اور سیلابی ریلے کی نذرہوگئے۔دوسری جانب صوبہ قندھارمیں ایک خاتون اور تین بچے بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے،چاروں کی لاشیں نکال لی گئیں، مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 4افراد بھی جاں بحق ہوگئے ۔