مری (نامہ نگار خصوصی)پنجاب ایمرجنسی سروس مری نے حالیہ خشک سالی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات اور برفباری کے ایم میں شاندار خدمات کے اعتراف میںتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ایسے میں پاک آرمی کے زیر اہتمام اسٹیشن ہیڈ کوارٹر مری میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر مری، ضلع پولیس آفیسر مری اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر مری کی موجودگی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔اس طرح مختلف اوقات میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کئی ایک چیلنج سے نبرد آزماء ہوتے ہوے اپنی زمہ داریوں کو بخوبی نبھایا۔ ان کی خدمات میں شامل، جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر بروقت قابو پانے، برفباری کے دوران پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا، زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا، سڑکوں کو صاف کرنے اور ٹریفک کو رواں رکھنے میں مدد کرنے سمیت دیگر اہم خدمات شامل تھیں۔ان تمام کوششوں کے لئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیاجو ان کی محنت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔