فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ ڈھوکڑی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئے روز حادثات عوام پریشان حال حکومتی زعما سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق فتح جنگ سے ڈھوکڑی جانے والا روڈ جوکہ ڈھوک سیلو،رتوال،تھٹی گجراں،تنازعہ ڈیم،جیندڑ اور جنگل تک جارہا ہے حکومتی عد م توجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے جگہ جگہ گڑے بن چکے ہیں جسکی وجہ سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں طلبا وطالبات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گاڑیوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہورہا ہے اور اس روڈ پر روزانہ سینکڑوں لوگ سفر کرتے ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں ڈھوکڑی کے ممتاز سماجی رہنما سردار احمد حسن خان ایڈووکیٹ اور ثاقب خان نے وزیر علی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ فتح جنگ سے ڈھوکڑی تک روڈ کو فوری طور پر از سر نو تعمیر کیا جائے اور دوسرے فیز میں ڈھوکڑی تاجیندڑ تک تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو سفری آسانیاں میسر ہوں۔