کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کی اپیل مسترد کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر ملی بھگت سے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے، غیرمسابقتی سرگرمیوں اور ایسوسی ائیشن کو قیمتوں کو فکس کرنے کے لئے استعمال کرنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔کمپٹیشن کمیشن نے 2011 میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کو کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں کو فکس کرنے پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ کمیشن نے یہ فیصلہ ایک انکوائری کرنے اور اس حوالے سے ثبوت دستیاب ہونے پر دیا۔ تحقیقات کے مطابق، گھی و کوکنگ آئل ملز، قیمتوں کے تعین کے لئے ایسو ائیشن کے پلیٹ فارم کا ستعمال کرتے تھے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کئے جاتے تھے۔  وناسپتی ایسو ائیشن جس میں تقریباً 100 گھی و کوکنگ آئل ملز شامل ہیں، کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کئے رکھا۔ 

ای پیپر دی نیشن