گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قائد یونٹی گروپ ضیاء اللہ عرفانی اور چیئرمین سٹیزن انٹرنیشل پلاسٹک فرنیچر بابو محمد عقیل اور صفی اللہ عقیل نے کہا ہے کہ غزہ میں بے گناہ مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہا کردی گئی ہے،جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں،انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم انسانیت کیخلاف کھلی جارحیت ہیں،جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،پوری مسلم اْمہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی،ضیاء اللہ عرفانی،بابو محمد عقیل اور صفی اللہ عقیل نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں۔