لاہور(سپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو نے جے جے کنسلٹنسی کو اننگز اور 144 رنز سے شکست دیدی۔ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے اور آخری دن جے جے کنسلٹنسی نے دوسری اننگز40 رنز2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالرحمن بخاری 30 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔محمد جنید نے5 ‘سلیمان خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جے جے کنسلٹنسی نے پہلی اننگز میں 221 رنز بنائے تھے‘ جواب میں جے ڈی ڈبلیو نے پہلی اننگز میں 466 رنز بنائے تھے۔جے ڈی ڈبلیو اپنا اگلا میچ27 اپریل سے آرمی کیخلاف راولپنڈی کھیلے گی۔