راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) کینٹ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران 2 بائیک لفٹر خالد اور عبدالوحید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،چکلالہ پولیس نے گشت کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران 2 بائیک لفٹر شہباز خان اور جلال خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، ملزمان متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ہیں۔