غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی ہوگی،انجمن تاجران گوجرخان

 گوجرخان (نامہ نگار)غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان کی مرکزی تاجر تنظیموں کے اعلان پر  26 اپریل بروز ہفتہ ملک گیر ہڑتال کی کال پر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد  نے  گوجرخان کے  ذیلی  بازاروں  کی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد 26 اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے  ۔ راجہ محمد جواد نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ  اسرائیل نے  ظلم و بربریت کی انتہا  کر دی  غزہ میں  ہزاروں  مسلمانوں کو  شہید کر دیا گیا  عالمی  برادری نے اس پر  اپنی  آنکھیں بند کر رکھی ہیں  ۔  راجہ محمد جواد نے کہا کہ  26 اپریل کو  گلوبل سطح پر  احتجاج و  ہڑتال کی کال دی گئی ہے  پاکستان میں  مرکزی  سطح پر  تاجر تنظیموں کے رہنماں نے بھی  اس  ہڑتال کی کال و  حمایت کی  جس  پر  گوجرخان میں بھی  مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی  ۔ دریں اثنا  ال پاکستان  پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن گوجرخان کے صدر حکیم عبدالرف کیانی  اور  جنرل سیکرٹری ملک قاسم ربانی بھی  ہڑتال کی  حمایت کرتے ہوئے  26 اپریل کو  تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے

ای پیپر دی نیشن