شیخوپورہ: گند م کے نرخوں میں کمی کے باوجود نان روٹی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) گند م کے نرخوں میں زبردست کمی کے باوجود گندم کی مصنوعات تیار ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں لائی جا سکی نان بائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی جبکہ میدے سوجی سے تیار ہونے والی بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہوئی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری قوم کا ایک بہت بڑا المیہ ہے چند تاجر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ گندم کے نرخوں میں کمی کا تمام کریڈٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے تاکہ غریب لوگ سستا آٹا تاکہ عوام سستے آٹے سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے مگر ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی پالیسیوں میں مبینہ طور پر غفلت کوئی نیا نرخ نامہ جاری نہیں کیا گیا شیخوپورہ میں ڈبل روٹی ،رس ،حلوہ پوری ،روٹی ،نان کے نرخ دوکانداروں نے ازخود مقرر کر رکھے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن