اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) صدر زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6ماہ توسیع کی منظوری دیدی جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی بھی منظوری دیدی گئی۔منظوری راجہ پرویز اشرف کی ایڈوائس پر دی گئی۔ایڈیشنل ججز میں سیدافسر شاہ،لال جان خشک، اکرام اللہ خان،عابد لطیف خان،محمد داﺅد خان،مس مسرت ہلالی اور ملک منظور حسین کے نام شامل ہیں۔