شوگر ملز مالکان کی کسانوں کو دسمبر کی ادائیگیوں میں تاخیر پر تشویش ہے:اشفاق ورک 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی کسان تحریک کے صدر اشفاق ورک نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کسانوں کو دسمبر کی ادائیگیوں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے میں ضلعی حکام کی بے بسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کسانوں کو اپنے حقوق کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ شوگر ملز مالکان کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شوگر ملز مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن