ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف آج نیو جوڈیشل کمپلیکس متی تل روڈ ملتان کا دورہ کریں گے


ملتان( سپیشل رپورٹر )ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اسلام آباد آج نیو جوڈیشل کمپلیکس واقع متی تل روڈ ملتان کا دورہ کریں گے۔ وہ اس موقع پر وفاقی عدالتوں اور ٹربیونلز میں کام کرنے والے ملازمین کے معاملات پر بھی بریفننگ لیں گے جبکہ ججز و پریذائیڈنگ آفیسرز سے انکی ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملازمین کی جانب سے جو گزارشات بھجوائی گئی ہیں ان میں سٹاف کی کمی کا معاملہ سر فہرست ہے جبکہ میڈیکل کی مد میں الاو¿نس ، عدالتوں میں اسٹیشنری اور دیگر سہولیات کی کمی شامل ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری

ای پیپر دی نیشن