گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی، افتخار علی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کیلئے جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔نئے نظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن