سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں منسوخ  548  پلاٹوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری 

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ کا 130واں اجلاس منعقد ہوا۔ پیسک ہاؤس میں منعقدہ جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود، ایم ڈی پیسک سارہ مسعود اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ بورڈ نے  صوبے بھر میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں منسوخ 548 پلاٹوں کی نیلامی کے شیڈول کی منظوری دی۔ اجلاس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قصور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے  پیسک انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرن شپ فیس 30ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے روپے ماہانہ کرنے اور گجرات ڈویژن میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ریجنل آفس کے قیام کی بھی منظوری دی۔ چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل  اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کے کاروبار کا خاتمہ کر دیا ہے جو پالیسی کے مطابق صنعتی یونٹ نہیں لگائے گا اس کا پلاٹ کینسل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن