پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ،مجموعی کیسز کی تعداد 7ہوگئی 

  پشاور(آئی این پی )خیبرپی کے میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔تفصیل کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن