کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے:رانا صدیق خاں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد صدیق خاں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا میری اور میری پوری ٹیم کی اولین ترجیحی ہے۔کمیٹی بنا کرمکمل ہم آہنگی سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے گا ۔ ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہاکہ گوجرانوالہ ایس ایم ای کا حب ہے اور 20ہزار کے قریب گھریلو صنعتیں کام کررہی ہیں یہ سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مختلف مسائل کا شکار ہے ایک فیکٹری بند ہونے کا مطب اس سے جڑے سینکڑوں ورکز کے گھروں کا چولہا بند کیونکہ ایسے بیشمار ورکز ہیں جو سارا دن فیکٹریوں میں کام کر کے شام کو انہیں پیسوں سے گھر کا چولہا چلاتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتظامیہ اس حوالے سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور یہ ہمارے شہر کی خوش قسمتی ہے کہ اس وقت پوری انتظامیہ انتہائی فرض شناس اور ٹھوس حکمت عملی سے شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن