شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جنڈیالہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی قتل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق محمدرضوان اور احمر اپنی خالہ کے گھر مہمان آئے ہوئے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4نقاب پوش افراد نے رضوان اوراحمر پر فائرنگ کردی جس سے رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ احمر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا گیا دم توڑ گیا ۔پولیس نے نعشیں قبضہ میںلیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجواکر کارروائی شروع کردی ۔