لاہور(خبرنگار)مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ گندم کھیتوں میں پڑی خراب ہورہی ہے، عدلیہ سے گزارش ہے اس کیس کا فیصلہ جلدی کیا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسانوں کا نقصان نہیں ہوگا جبکہ کسانوں کو گندم کا مناسب ریٹ نہیں دیا جارہا ۔ گندم کی فوری قیمت چار ہزار روپے مقرر کی جائے۔