شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ، چوہدری رب نواز چدھڑ ایڈووکیٹ، آغا طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ اور چوہدری حفیظ اللہ مان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو طرح طرح کے لاحق مسائل و چیلنجز دراصل مسلمانوں کی عدم اتفاقی کا نتیجہ ہیں ہمیں اسلام کے آفاقی پیغام پر عمل کرتے ہوئے باہمی یگانگت کو فروغ دینے سمیت ہر شعبہ زندگی میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، اسلام نے زندگی گزارنے کے جو رہنما اصول وضح کئے ہیں آج ہمیں ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔