قومی کرکٹر حسیب اللہ انجری سے صحت یاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی کرکٹر حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیاہے اور وہ تین دن بعد بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیں گے ، کرکٹر کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا۔ڈاکٹروں نے حسیب اللہ خان کو بیٹنگ پریکٹس کی اجازت دیدی ہے ، حسیب اللہ خان جنوبی افریقہ میں متبادل کھلاڑی کی فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، نام چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن